لاہور: تھانہ گلشن راوی پولیس کی کارروائی بازاروں ،دوکانوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا خواتین کا گینگ گرفتار
گرفتار ملزمان سدرہ ،مصروفہ،ثمینہ،کوثر بی بی شامل. ملزمان کے قبضہ سے چوری کیا گیا 01لاکھ روپے کا مال مسروقہ جیکٹس و کپڑے برآمد۔
چاروں خواتین کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن،گلبرگ،لوہاری گیٹ،جوہر ٹاؤن میں 11 مقدمات درج تھے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن رائے محمداجمل نے خواتین چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او گلشن راوی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی
ایس پی اقبال ٹاؤن رائے محمداجمل نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔