خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہوش حیات کا پیغام

پاکستانی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ عورتوں کے لئے مساوی حقوق قرآن پاک میں درج ہیں

باغی ٹی وی : گذشتہ روز 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منا یا گیا جس میں تمام شعبہ زندگی کی خواتین اور متعدد معروف شخصیات نے بھی شرکت کی اور پورے ملک کے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں عورتوں کے علاوہ مردوں نے بھی عورت مارچ میں عورتوں کے حقوق کے لئے آوازیں بلند کیں اسی حوالے سے ہی اداکارہ مہوش حیات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام لکھا


اداکارہ نے لکھا کہ آئیے ہم دو دن بننے والے پوسٹرز اور نعروں کی طرف نظر ڈالیں اداکارہ نے لکھا کہ اگر برابری کی بات کی جائے تو خواتین کے لیے تو یہ حقوق قرآن مجید میں بھی درج ہے

انہوں نے قرآن پاک کی تیسری سورۃ عمران کی آیت نبمر 195 کا ترجمہ لکھا ان کے پروردگار ان کو جواب دیتے ہیں، میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو کبھی ضائع نہیں کرتا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، دونوں برابر ہیں

واضح رہے گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عورت مارچ منعقد کی گئی اور عورتوں کے حقوق کے لئے پاکستان کے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں

Comments are closed.