وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خواتین کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کی ہدایت

ہر قسم کے اسٹیمپز کو ای۔ اسٹیمپز پر منتقل کیا جائے
0
80
ali amin gandapur

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا، جس میں بورڈ آف ریونیو کے انتظامی معاملات، اصلاحات اور دیگر امور پر علی امین گنڈا پور کو بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے وراثت میں خواتین کو حق دلانے کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ صوبے میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا پہلا مرحلہ جون 2024ء تک مکمل کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے سے پہلے اضلاع میں درکار ضروری عملہ تعینات کیا جائے۔اور بنیادی اصلاحات کیلئے ریونیو کے لیگل فریم ورک میں ضروری ترامیم پر کام شروع کیا جائے، مجوزہ ترامیم جلد سے جلد متعلقہ فورمز کی منظوری کیلئے پیش کی جائیں، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کے اسٹیمپز کو ای۔ اسٹیمپز پر منتقل کیا جائے اور صوبے میں خانہ کاشت مسائل سنجیدہ نوعیت کے ہیں، حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave a reply