خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ، دولہا جاں بحق

خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ، دولہا جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،شادی کی تقریب میں خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ کی گئی جس سے دولہا جاں بحق ہو گیا،
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعہ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق فائرنگ شادی میں خواتین کی ویڈیواورتصاویربنانے پرہوئی،فائرنگ سے دولہا عابد جاں بحق ہو گیا، آج دولہا کا ولیمہ تھا،
پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں ،واقعے کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا