مزید دیکھیں

مقبول

ریاست بہاولپور کی عظمت کا نشان،صادق گڑھ پیلس، زبوں حالی کا شکار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ...

وزیراعظم کا ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر...

میانوالی کی عوام کے دل غزہ کے ساتھ، مسلم میڈیکل مشن کا افطار ڈنر، امداد کا اعلان

میانوالی،باغی ٹی وی (رپورٹ: احسان اللہ ایاز) مسلم میڈیکل...

خواتین کو بھی ملے گا قرض، مگر کتنا ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

خواتین کو بھی ملے گا قرض، مگر کتنا ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں۔ان کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلیے کامیاب جوان پروگرام کا آج آغاز کیا جارہا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم آج سنائیں گے خوشخبری

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan