راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم خواتین کو ہراساں کر رہا ہے، ویڈیو سے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نجی سیکورٹی کمپنی میں نوکری کرتا ہے، ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ،ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا
اتحاد ٹاون میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار ۔۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات دئے
گرفتار ملزم فیضان پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ہےملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا pic.twitter.com/nwtgWlKd1n
— South Zone Police (@SouthDig) August 17, 2023
شہر قائد کراچی میں گزشتہ چند مہینوں سے خواتین کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان حرکات سے خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے، اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے .کراچی میں ماہ جولائی میں گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نے ہی سڑک پر جانیوالی لڑکی کو ہراساں کیا تھا ، پولیس ابھی تک واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار نہیں کر سکی،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار