بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،الیکشن کمیشن

0
46
بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،الیکشن کمیشن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کہ اجلاس سینیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

ایرا ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے کمیٹی کی جانب سے 2020 میں جاری کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ ایرا کے سینیئر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایرا کے تمام ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے تھے اورملازمین کو کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے پر ہی قانون کے مطابق ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ چونکہ ایرا کو این ڈی ایم اے میں زم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اورملک میں سیلاب کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایرا کے تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہوگی اسلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملازمین کو اُنکی ملازمت پر بحال کیا جائے ایرا حکم نے بتایا کہ رواں مہینے کے آخر میں ایرا بورڈ میٹنگ میں معاملے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے حالیہ بلدیاتی اور ضمنی الیکشن کے دوران ووٹر لسٹوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی خصوصی سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں کے مطابق کیے منعقد کیے گئے تھے اور انتخابی نظام میں ابھی بھی بہت ساری خامیاں پائی جاتی ہیں جن کو دور کرنے کے لیے کمیشن نادرا کے ساتھ مل کر انتخابی نظام کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش میں ہے انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ لوگ اپنا گھر تو تبدیل کر لیتے ہیں لیکن آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے نادرا ریکارڈ میں اپنے نئے پتے کا اندراج نہیں کرواتے جس کی وجہ سے الیکشن والے دن مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان تمام مشکلات کو کم کرنے کے لیے گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ہے اوراسکے مطابق نئی ووٹر لسٹیں نو ستمبر کے بعد دستیاب ہونگی۔

الیکشن کمیشن کے حکم نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ایک محفوظ آر ٹی ایس سسٹم کے تحت پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کے نتائج کی ترسیل کا نظام بنایا جا رہا ہے۔ دستخط شدہ فارم 45 کی بروقت ترسیل کو ممکن بنایا جائےگا۔ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن اور آئی ڈی کارڈز کی فراہمی کے لیے نادرا کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف علاقوں میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ جسکی وجہ سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ عام عوام میں آگاہی کے لیے میڈیا کے ذریعے کمپین بھی شروع کی گئی ہے۔

سینٹر ثانیہ نشتر اور دیگر ارکان نے کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں کی گئی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ الیکشن کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے اور صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ نادرا کے ساتھ مل کر ان تمام مسائل کا حل نکالا جائے اور اگر اس میں کسی قسم کی قانون سازی کی ضرورت ہے تو اس حوالے سے کمیشن اپنی سفارشات کمیٹی کو ارسال کرے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

Leave a reply