لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،
کرائم میٹنگ میں شہر کے تمام سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایس او آئی یو انچارجز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا مقصد شہر میں ہونے والے سنگین جرائم کی تفتیش کی رفتار کو بہتر بنانا اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لینا تھا۔میٹنگ کے دوران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تمام تفتیشی افسران سے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی تفصیل دریافت کی اور ان کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مقدمات کی بروقت تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس ایس پی محمد نوید نے متعدد انچارجز اور تفتیشی افسران کی ناقص کارکردگی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دو روز کی مہلت دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر افسران نے اپنی کارکردگی میں بہتری نہ لائی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
میٹنگ کے دوران خواتین کے خلاف زیادتی اور تشدد کے واقعات کی رپورٹ پر ایس ایس پی نے ایس ایس او آئی یو افسران کو سخت ہدایات دیں کہ وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کریں اور مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کسی صورت میں رعایت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران کو اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان ملزمان کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا سکے۔ایس ایس پی نے چالانی تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے گناہگار کو سزا دلوانا ان کی اولین ترجیح ہے۔محمد نوید نے اس بات پر زور دیا کہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کے تمام افسران کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ اپنی تمام تفتیشی کارروائیوں میں قانون اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ایس ایس پی محمد نوید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس عوام الناس کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے تمام واقعات کی مذمت کی جاتی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر زنا کرتا رہا ،لاہور ہائیکورٹ میں خاتون پیش
وزیرداخلہ محسن نقوی سے پرویز خٹک کی ملاقات
پاکستان کوشام میں اسرائیلی جارحیت پرشدید تشویش ہے.ترجمان دفترخارجہ