خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان
تحریک انصاف کے رہنما، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے خواجہ آصف کے خلاف میرے پاس ثبوت موجود ہیں.سابقہ ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کی گئی جیسے ہی کمیشن بنے گا تمام فائلز کمیشن کے سامنے رکھوں گا.
مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےہائی پاورکمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے تحقیقات میں ہماری حکومت کے دس ماہ بھی شامل ہونے چاہییں،وزیر اعظم نے کفایت شعاری مہم میں کیا کیا، سامنے آنا چاہیے .عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کی، نیب آج آزاد ہے، ہر اس شخص کے خلاف احتساب ہو گا جس نے نقصان پہنچایا،ہمارے تو دو وزراء نیب کی حراست میں ہیں ،بابر اعوان نندی پور کے حوالے سے اپنا جواب دے رہے ہیں،
حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی
عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں کہا کہ مریم نواز یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن رہی، اس پروگرام کو 70 ارب روپے کا فنڈ دیا گیا ،اس یوتھ پروگرام کی بھی تحقیقات کی جائے گی
خواجہ آصف کے بارے میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بطور وزیر دفاع اور خارجہ خواجہ آصف باہر کام کرتے رہے، ان کو 20 لاکھ تنخواہ ملتی تھی،یہ کیا بیچتے تھے امارات کو جو انھیں تنخواہ ملتی تھے، انہوں نے کہا کہ نارووال میں انفرااسٹرکچر کے نام پر جو اربوں روپے لگائے ہیں اس میں کرپشن ہے،منی لانڈرنگ اور انکے اکاؤنٹ میں ملین ڈالرز آنے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی،خواجہ آصف نے کِک بیک لی اورمنی لانڈرنگ کی خواجہ آصف کے خلاف ثبوت کمیشن کو پیش کروں گا،
فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں
ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟
شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر 67 ارب روپے کہاں خرچ کئے؟ لیپ ٹاپ اور قرضے کس کو دییے گئے ؟ اس کا مکمل آڈٹ اور انکوائری کروائی جائے گی
نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف
خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف
نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چئرپرسن نومبر 2013 میں مقرر کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی یوتھ پروگرام میں تعیناتی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا. اس حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی مریم نواز کے خلاف دائر کی گئی تھی. عدالت نے مریم نواز کو اس عہدے سے ہٹانے کا کہا تھا جس پر ایک سال بعد نومبر 2014 میں مریم نواز نے یوتھ پروگرام سے استعفیٰ دے دیا تھا. اس ایک سال میں 67 ارب روپے یوتھ پروگرام کے تحت خرچ کئے گئے
شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور