پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کا مزید 14 روزہ جوڈیشیل ریمانڈ دے دیا

پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،خواجہ سعد رفیق پروڈکشن‌آرڈر جاری ہونے کی سے اسمبلی اجلاس میں گئے ہیں وہ پیش نہیں ہوئے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی، کمرا عدالت میں سلمان رفیق نے اپنے وکیل امجد پرویز سے مشاورت کی . عدالت میں آج خواجہ برادران کے کیس سے متعلق ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں ,نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ مالی فوائد لینے کا الزام ہے،
عدالت نے سماعت کے بعد مزید 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا اور خواجہ برادران کو 11 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،

خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے .

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک بار میرے بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو دل نے کہا بد دعا دوں لیکن نہیں دی،منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا،

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Shares: