خواجہ برادران کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ میں نیب نے کیا کہہ دیا؟ سماعت کب تک ہوئی ملتوی؟

0
34

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ میں نیب نے کیا کہہ دیا؟ سماعت کب تک ہوئی ملتوی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے نیب کو کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے 3 دن پہلے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں

دوران سماعت نیب حکام نے کہا کہ نیب میں کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں،جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ کیا دستاویز جمع کرانا چاہتے ہیں؟ نیب حکام نے کہا کہ اس کیس کی تمام رپورٹ جمع کرانا چاہتاہوں، جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ آپ رپورٹ تفصیلی طور پر جمع کرائیں،تحقیقاتی رپورٹ اورالزامات کی سمری جمع کرائی جائے

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ریفرنس فائل ہوگیا،خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ ریفرنس فائل ہوگیا اورفرد جرم بھی عائد ہو گیا ہے،

خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

Leave a reply