خواجہ برادران کو عدالت پیش کر دیا گیا، سماعت تھوڑی دیر کے لئے ملتوی

0
97

خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا ،احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف اورایڈووکیٹ امجد پرویز نے دلائل دیئے،

عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی

 

نیب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے . اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت سے دور روکا جائے گا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

خواجہ برادران کی جانب سے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج

گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،عدالت نے سماعت کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی .عدالت نے خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کو23ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس 23ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

Leave a reply