خیبر پی کے، کڑہ مارپہاڑی پر آگ لگ گئی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں. آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا میں کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی جس پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ کڑہ مار پہاڑی سلسلہ صوابی سے مردان تک پھیلا ہوا ہے. ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آگ پر پانی ڈالا جا رہا ہے.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹرزنے 9 پروازوں کے ذریعے آگ پر پانی ڈالا اور آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.

Comments are closed.