سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی اسلام آباد کا نوٹس

0
40

خبردار ! پولیس والے اپنا گھر کسی رشتے دار کو نہ دیں

اسلام آباد پولیس کے افسران کی جانب سے سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد پولیس افسران نے الاٹ شدہ گھر رشتے داروں کو دے رکھے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر سرکلر جاری کردیا، سرکلر کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ تر پولیس افسران رشتہ داروں کو گھر دے رکھے ہیں، پولیس افسران الاٹ شدہ گھر کسی رشتہ دار کو رہائش کے لیے نہیں دے سکتے۔

آئندہ کسی بھی پولیس افسر کو ایسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس افسر نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کا الاٹ شدہ گھر کینسل کردیا جائے گا۔ جبکہ اس سے قبل اس حوالے سے بہت ساری شکایت کی گئی تھی اور کچھ اس طرح کا سامنے بھی آیا تھا کہ پولیس والوں نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں کو اپنے قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو دیا ہوا تھا.

تاہم اب اس حوالے سے سختی سے نمٹنے کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے باغی ٹی وی کے ذرائعے نے بتایا ہے کہ ایسے بہت سارے اہلکار کو اب تک تو صرف اعلامیہ تک ہدایت کی گئی ہے جبکہ دوبارہ ایسا پایا جاتا ہے تو پھر سختی سے نمٹا جائے گا اور آئینی کاروائی بھی ہوگی.

Leave a reply