خیبرپختونخواہ میں سیاحت کیلیے کتنے زون بنائے جا رہے ہیں؟ عاطف خان کی وزیراعظم کو بریفنگ
خیبرپختونخواہ میں سیاحت کیلیے کتنے زون بنائے جا رہے ہیں؟ عاطف خان کی وزیراعظم کو بریفنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ضم شدہ اضلاع سمیت محکمہ سیاحت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینئر وزیر نے وزیراعظم کو نیشنل گیمز اور محکمہ سیاحت میں کی گئی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
عاطف خان نے بتایا کہ صوبے میں دس سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا جسمیں پورے ملک سے 10 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار، سلور کو 15 ہزار اور براونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے، کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھرتی کئے جارہے ہیں،
سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی
مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا
عاطف خان نے مزید کہا کہ ضم شدہ قبائلی آضلاع میں تقریبا دس ارب روپے کے مختلف کھیلوں کی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے،صوبے میں 4 نئے سیاحتی زونز بنانے سمیت مذہبی سیاحت کے فروغ پر کام جاری ہے،بدھ مت کے مذہبی پیشوا مختلف ممالک سے صوبے کا رخ کررہے ہیں اور اپنے مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں،
کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی
سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزیر عاطف خان کو نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھیل اور سیاحت کے ذریعے ملک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے، دونوں شعبوں کے ذریعے بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی سطح پر تمام رکاوٹیں دور کی جائیگی.