کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے

0
63

کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

سزائے موت و عمر قید کے قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ،وزارت داخلہ نے ملکی جیلوں میں سزائے موت و عمر قید قیدیوں سےمتعلق تحریری جواب جمع کیا ،رپورٹ کے مطابق جیلوں میں سزائے موت و عمر قید کے9ہزار732مجرمان قید ہیں،پنجاب میں سزائے موت و عمر قید کے 7ہزار617قیدی موجود ہیں،سندھ کی جیلو ں میں ایک ہزار322 سزائے موت و عمر قید کے قیدی ہیں، خیبرپختونخوا کی جیلو ں میں 360 سزائے موت و عمر قید کے قیدی ہیں،بلوچستان کی جیلو ں میں 73سزائے موت و عمر قید کے قیدی ہیں،

اجلاس کے دوران آغا رفیع اللہ قادر پٹیل سمیت اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے لگائے،کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو، اپوزیشن ارکان اسمبلی میں نعرے لگاتے رہے

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کیلئے نیا اجلاس بلایا جائیگا،

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

سینیٹ میں شکست کے بعد وزراء کی کانفرنس نے پی ٹی آئی کو مشکل میں‌ ڈال دیا

Leave a reply