خیرپور کے علاقے ببرلوکے قریب گوٹھ جنڈان میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی، جس پر شہریوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، مسلح ڈاکوؤں نے جب مزاحمت کا سامنا کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، اس دوران ملزمان 4 بھینسیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس واقعے کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم ڈاکو ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

مقامی شہریوں نے ڈاکوؤں کی کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث کراچی اور پنجاب جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہوگئی۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عمران ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر حکم امتناع کیوں لیا، شرجیل میمن

پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

Shares: