کراچی ائیرپورٹ کے قریب بلند عمارتوں پر ڈی جی ایوی ایشن کا اظہار تشویش

کوئی حادثہ ہوگیا تو ہم دنیا میں اس کا دفاع نہیں کرسکیں گے
0
31
khi airport

ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتوں پر تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوگیا تو ہم دنیا میں اس کا دفاع نہیں کرسکیں گے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین مبین احمد کی زیرصدارت ہوا ،اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے اور سیکرٹری ایوی ایشن شریک ہوئے ،قائمہ کمیٹی اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مون سون سیزن میں کوڑے دانوں کی وجہ سے پرندے جمع ہو جاتے ہیں لاہور میں پرندوں کا مسئلہ بہت زیادہ ہے پرندوں کی وجہ سے لاہور ائیرپورٹ کا رن وے 2 ماہ صبح 6 سے 8 بجے تک بند رکھا گیا کیونکہ چیل اگر انجن میں چلی جائے تو جہاز تباہ ہوسکتا ہے

ڈی جی سول ایوی ایشن نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ جوبلڈنگ کے ہائٹس کے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کے خلاف صوبائی حکومتوں کو لکھتے ہیں کراچی میں تین 4 عمارتوں کے خلاف سندھ حکومت کو لکھا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ، ضلعی انتظامیہ سندھ کی جانب سے بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ، سندھ میں بلڈنگ لا کی خلاف ورزی کی جارہی ہےسول ایوی ایشن کوئی ایکشن نہیں لے سکتا کراچی کے ایک بلڈر نے خلاف قانون تین بلڈنگز بنا رکھی ہیں بلڈر نے میرے خلاف ایف آئی آر بھی کروائی تھی اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوگیا تو ہم دنیا میں اس کا دفاع نہیں کرسکیں گے

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتے ہیں. سول ایوی ایشن اس حوالہ سے اجلاس کرتی رہتی ہے لیکن فیصلوں پر عمل نہیں ہو پاتا،۔ اٰیئر پورٹس کے اطراف پر کچرا کنڈیاں موجود ہیں، مون سون سیسزن میں پرندے زیادہ ہوتے ہیں

Leave a reply