کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دھماکے سے تباہ ہونے والی بلڈنگ کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے

دھماکے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انجینئرز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ بلڈنگ کا جائزہ لیا، جس کے بعد کہا گیا کہ عمارت کی بنیاد ہل گئی ہے، عمارت رہائش کے لئے خظرناک ہے

واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

جائے وقوعہ پر پولیس، رینجرز اور امدادی رضا کار موجود ہین،دھماکہ گلشن چورنگی فلیٹس کے قریب ہوا،یہ کراچی شہر کا مشہور ترین علاقہ ہے، مسکن کے قریب الجنت ہوٹل جبکہ کئی دفاتر بھی موجود ہیں ،دھماکے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

جس بلڈنگ میں دھماکہ ہوا اسکی چارمنزلیں ہیں، پہلی دوسری منزل میں دفاتر ہیں جبکہ اوپر والی دو منزلیں رہائشی تھیں، بلڈنگ خالی کروا لی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق اب عمارت کو گرایا جائے گا کیونکہ دھماکے کے بعد عمارت رہنے کے قابل نہیں رہی،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکے سے دس افراد زخمی ہوئے ہیں ،دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

Leave a reply