وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چمن کوئٹہ شاہراہ ایک اہم منصوبہ ہے جسے دو رویہ بنایا جارہا ہے’ یہ منصوبہ بی اوٹی کی بنیاد پر مکمل ہوگا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سید محمود شاہ کے سوال پر مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ200 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ نیسپاک کو ہدف سونپا گیا ہے۔ 790 کلو میٹر طویل شاہراہ ایک اہم منصوبہ ہے۔ ماضی میں اسے نظرانداز کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت شاہراہ کو دو رویہ بنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر مکمل ہوگا۔ کمرشل فزیبلٹی کا آغاز ہو چکا ہے اور بجٹ بھی مختص ہے

مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جام عبدالکریم بجار کے سوال کے جواب میں کہا کہ حیدرآباد کے قریب موٹروے کی سروس روڈ کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔کراچی’ حیدرآباد موٹروے کے کئی حصوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ اس کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ کراچی حیدرآباد موٹروے کو صحیح معنوں میں موٹروے نہیں کہا جاسکتا۔ اس شاہراہ میں ہمیں بجلی کے کھمبے اور رکشے نظر آئیں گے۔ اس منصوبے کو مناسب انداز میں مکمل نہیں کیا گیا۔ موجودہ حکومت اس معاملے کو حل کر رہی ہے۔

مولوی عصمت اللہ کے ضمنی سوال پرمراد سعید کا کہنا تھا کہ ژوب کوئٹہ ‘ ڈی آئی خان شاہراہ ہماری ترجیح ہے۔ژوب کچلاک روڈ کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا ہے۔ اگلے مراحل کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے تو مغربی روٹ کا صرف اعلان کیا تھا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت مغربی روٹ کو عملی جامہ پہنا رہی ہے

ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت جتنا دفاعی پوزیشن میں دکھائی دے رہا ہے ماضی مین ایسا کبھی نہیں ہوا، سیکورٹی کونسل نے بھارت نے لابنگ شروع کی لیکن ناکامی ہوئی، یورپی یونین میں بھی پہلی بار سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کا ذکر آیا، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، 58 ممالک نے آپ کے نقطہ نظر کا ساتھ دیا،

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انڈیا پروپیگنڈہ اس لئے کر رہا ہے کہ وہاں کرفیو کا سماں ہے، وہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، چار امریکی سینیٹرز نے امریکی صدر کو خط لکھا کہ وہ مداخلت کریں.یورپی یونین کی پارلیمنٹ کو خط لکھا، 17 ستمبر کو کشمیر کا مسئلہ یورپی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا، آج وزیراعظم عمران خان کو اللہ نے یہ شرف بخشا کہ کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر ہوا، دنیا دیکھے گی 27 تاریخ کو جنرل اسمبلی اجلاس میں عمران خان کشمیر کی نمائندگی کریں گے.

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو کہنا چاہتا ہوں کہ جذبات میں آکر سندھو دیش کے نعرے لگانا مناسب نہیں، پی پی وفاق کی بات کرتی ہے، اس کے موجودہ چیئرمین وہ سندھ کارڈ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کی بات کریں، قانون کی بالا دستی کی بات کریں،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کشمیر کے بارے میں فکر مند ہے اور ن لیگ کو پروڈکشن آرڈر کی پڑی ہوئی ہے،

Shares: