کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

0
30

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شہری خود کو شہر اقتدار میں بھی غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم خصوصاً لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈکیتی کے واقعات بڑھنے لگے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی علی الصبح کورولا کار میں سوار افراد نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا۔ ملزمان واردات کے دوران 2 موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں شہریوں سے ان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی چھین لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق واردات اسلام آباد کے مقام راول چوک پر ہوئی، جہاں کورولا کار میں سوار 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی واردات کی۔ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی سفید کورولا کار میں سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوائے وقت اخبار نے بھی لکھا تھا کہ: "اسلام آباد میں ڈکیتی چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ کراچی کمپنی کو اظہر محمود نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں ایک گاڑی والے نے لفٹ دیکر دھکا دے دیا جب میں نے جیب دیکھی توایک لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی اور اور موبائل فون نہیں تھے.

تھانہ سہالہ کو احمد رضا نے بتایا تھا کہ امتیاز مال کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کو سراج ولی داد نے بتایا تھا کہ جی نائن فور میں دو پیدل لڑکے مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیکرٹریٹ کو ذوالفقار علی نے بتایا تھا کہ ڈھوک ٹاہلی سے میری سوزوکی پک اپ، تھانہ کورال کو عمر علی نے بتایا کہ غوری وی آئی پی میں میرا موٹرسائیکل،تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو بشیر احمد نے بتایا برما پل کے نزدیک میراموٹرسائیکل، تھانہ کوہسار کو محمد رئیس نے بتایا کہ ایف سکس ون فاروقیہ مارکیٹ سے میراموٹرسائیکل ، تھانہ مارگلہ کو اسرار احمد نے بتایا فیصل مسجد کی پارکنگ سے میرا موٹرسائیکل، تھانہ کورال کو محمد قاسم نے بتایا تھا کہ میرا موٹرسائیکل، تھانہ سیکرٹریٹ کو حسنین معاویہ نے بتایا تھا کہ میراموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔

Leave a reply