کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

0
37

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کے لئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار افسوس کیا،دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 اموات ہوئی ہیں

دھماکہ گلشن چورنگی فلیٹس کے قریب ہوا،یہ کراچی شہر کا مشہور ترین علاقہ ہے، مسکن کے قریب الجنت ہوٹل جبکہ کئی دفاتر بھی موجود ہیں ،دھماکے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

جس بلڈنگ میں دھماکہ ہوا اسکی چارمنزلیں ہیں، پہلی دوسری منزل میں دفاتر ہیں جبکہ اوپر والی دو منزلیں رہائشی تھیں، بلڈنگ خالی کروا لی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق اب عمارت کو گرایا جائے گا کیونکہ دھماکے کے بعد عمارت رہنے کے قابل نہیں رہی،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکے سے دس افراد زخمی ہوئے ہیں ،دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

Leave a reply