"خدمت آپکی دہلیز پر "پروگرام کے تحت دوسرے روز مظفرگڑھ میں مرکزی شاہرات جھنگ روڑ، علی پور روڑپر صفائی وال چاکنگ کا خاتمہ، گلی محلوں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، بحالی اور تنصیب کا کام جاری رہا، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے مختلف مقامات پر صفائی کے کام کا مشاہدہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیہ کا عملہ صفائی عوام کی خدمت کا کام کررہا ہے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت ہی ثواب کا کام ہے، سارا شہر صاف کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے پہلے دن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عملہ صفائی کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی ہمارا فخر اور اعزاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "خدمت آپکی کی دہلیز پر” پروگرام کا مقصد بھی عوام مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ عوام کو یقین ہو کہ حکومت اورانتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کررہی ہیں۔