راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے یونین کونسل 18 کے چئیرمین سجاد حیدر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں طلحہ، راجہ ناصر محفوظ، علی، عرفان، حماد بٹ، فرہاد بٹ، شرجیل عثمان اور عبدالمعیز کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں آٹھ افراد کو نامزد کرنے کے علاوہ 15 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔
جبکہ مقدمے کے متن کے مطابق کارکنوں نے لیاقت باغ سے فیض آباد تک موٹرسائیکل ریلی نکالی اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی کی گئی، کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 188 کی خلاف ورزی کی۔تاہم دوسری طرف راولپنڈی میں نو مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث مرکزی ملزم یونین کونسل 18 کے چئیرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار  
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت. ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ
ذرائع کے مطابق ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سجاد حیدر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے سجاد حیدر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔








