خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے، سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی سے قوم کی دل آزادی ہوئی،تحقیقات ہونی چاہئیں نادرانےاپنے ظلم کا کفارہ کیا یا نہیں؟ موجودہ حالات میں ملک اور جمہوریت بند گلی میں ہیں،خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،
آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے
ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت آئی نہیں لائی گئی ہے۔ اب تو گرد و غبار بیٹھ چکا ہے۔ اور بچہ بچہ جان گیا ہے کہ یہ عوام کی منتخب حکومت نہیں۔ ناکام حکومتی پالیسیوں سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے۔ حکومت کو ووٹ دینے اور سپورٹ کرنے والے پریشان ہیں۔ ہم اپوزیشن کا حصہ نہیں بلکہ اصل اپوزیشن ہیں