سمندر سے تیل اور گیس کا ذخیرہ ملنے کی خوشخبریاں ہوا میں اڑ گئی ہیں. ڈرلنگ کمپنیوں نے پچھلے چار ماہ کے دوران اربوں روپے خرچ کئے اور ساڑھے پانچ ہزار میٹر ڈرلنگ کی ، اس پر 14ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے تاہم کوئی فائدہ نہیںہوا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرلنگ کمپنیوں نے زیر سمندر سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے. ٹیسٹنگ رزلٹ کے مطابق تیل اور گیس کا مطلوبہ ذخیرہ نہیںمل سکا. سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے.
ٹیسٹنگ کے نتائج سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے. یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر ملنے سے قوم کو آگاہ کیا تھا تاہم اب یہ ساری امیدیں دم توڑگئی ہیں.
سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش کے سلسلہ میں ڈرلنگ کے لئے کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیاںحصہ لے رہی تھیں تاہم اب اس کام کو روک دیا گیا ہے.