سیشن کورٹ میں کھوکھر بردارن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔ ملزمان کے خلاف کار سرکار مداخلت کے تحت تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہیں۔ ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کے جب تک نواز شریف کی حکومت نہیں آتے تب تک ہمارے خلاف کیس بنتے رہیں گے یہ سب ہمارے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی ہو رہی ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کے آیندہ الیکشن ہوں تو ن لیگ کیلن سویپ کرے گی۔