کھوکھر پیلس کی مسماری عدالت نے اہم حکم دے دیا
باغی ٹی وی : عدالت نے سول کورٹ سے کھوکھر پیلس کا ریکارڈ طلب کرلیا.سیشن کورٹ لاہور نے کھوکھر پیلس سے متعلق کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی
سیشن کورٹ لاہور نے اس وقت کے معروف کیس کھوکھر پیلس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، کھوکھر پیلس کی مسماری کے متعلق لاہور سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی . سماعت کے دوران فاضل جج نے کھوکھر پیلس کے متعلق تمام دستاویزات اور ریکار ڈ طلب کر لیا ہے . اور عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروی تک ملتوی کر دی ہے
واضح رہے کہ کھوکھر پیلس کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گرا دیا تھا ایل ڈی اے کے مطابق کھوکھر براداران نے 38 کینال زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے . جس پر کھوکھر برادران نے شدید احتجاج کیا اور اس کیس کو بہت شہرت ملی ،
واضح رہے کہ ایل ڈی اے اورمحکمہ ریونیو کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کھوکھر برادران نے 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر کھوکھر پیلس میں شامل کر کے چار دیواری کی.اس کے بعد 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر اس موضع کا اشتمال ختم ہونے کے بعد 2014 میں اس کی قائمی کروائی گئی.اس موضع کا اشتمال 2013 میں ختم ہو چکا تھا.
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق کھوکھر برادران نے پرائیویٹ لوگوں کی 46کنال جگہ کی قائمی غیر قانونی طور پر کروائی.12 دسمبر 2020 کو کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق 46کنال جگہ کی قائمی کو غیر قانونی قرار دیا گیا.کلکٹر اشتمال نے 12 دسمبر کو اپنے حکم کے زریعے اس قائمی کو ختم کیا.