قصور
خونخوار بھیڑئیے نے ماناوالہ گاؤں میں درجنوں بھیڑیں مارنے کے بعد نزدیکی گاؤں دیہات کا رخ کر لیا،،بھیڈیاں کلاں میں سات بھیڑیں مار دیں،لوگوں میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق قصور کے نزدیکی گاؤں ماناوالہ میں چند دن قبل خونخوار بھیڑیئے (بگیاڑ) نے رات کی تاریکی میں بھیڑوں کے باڑے میں داخل ہو کر کئی درجن بھیڑوں کو چیر پھاڑ کر مار دیا تھا اب اس خونخوار بھیڑئیے نے قریبی گاؤں دیہات میں وحشت پھیلا دی ہے
بی آر بی نہر کے قریب واقع گاؤں بھیڈیاں کلاں میں بھیڑیئے نے ایک اور بھیڑوں کے باڑے میں رات داخل ہو کر سات بھیڑیں مار دیں
کسانوں،مویشی پال حضرات کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے مال مویشی ہیں جو کہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں نیز خونخوار بھیڑئیے کی وحشت کے باعث لوگ رات کی تاریکی میں گھروں سے نکلنے سے گھبرانے لگے ہیں
لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ خونخوار بھیڑئیے کو قابو کیا جائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں