خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھ رہی ہوں کنگنا رناوت

0
37

بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔

باگی ٹی وی :"ہندوستان ٹائمز "کے مطابق حال ہی میں بھارتی اعزاز پدماشری حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رنا وت نے بدھ کے روزعندیہ دیا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے کنگنا رناوت نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

ٹائمز ناؤ کے ساتھ بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک بیوی اور ماں کے طور پر دیکھتی ہیں اور یقیناً ایک ایسے شخص کے طور پر جو نئے ہندوستان کے وژن میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے انٹرویو کے دوران جب کنگنا سے ان کے لائف پارٹنر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔

کنگنا رناوت کا یہ انٹرویو پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے کے چند دن بعد آیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر رام ناتھ کووند سے یہ باوقار ایوارڈ وصول کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت کو پدماشری ایوارڈ دیا گیا ہے انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے کیریئر کی شروعات کی تھی، ایک سوال مجھے بہت پریشان کرتا تھا، میں خود سے پوچھتی تھی کچھ لوگوں کو دولت چاہئے، کچھ کو پرستار، کچھ لوگ شہرت کی تلاش میں ہیں اور کچھ کو صرف توجہ چاہئے۔ میں کیا چاہتی ہوں؟

میں نے ہمیشہ ایک بچی کے طور پر جاناتھا کہ میں عزت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور یہی میرا خزانہ ہے اس تحفے کے لیے ہندوستان کا شکریہ۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اداکار ارجن رامپال اور دیویا دتا کے ساتھ فلم ’’دھاکڑ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’’تیجس‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں جس میں وہ ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ حال ہی میں، کنگنا کے پروڈکشن وینچر Tiku Weds Sheru، جس میں نوازالدین صدیقی نے اداکاری کی، فلم بندی شروع کی اس میں اداکار اونیت کور بھی ہیں اور اس کی ہدایت کاری سائی کبیر کریں گے۔ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس مانی کارنیکا فلمز کے تحت اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہے، جو ان کا پہلا ڈیجیٹل وینچر ہے۔

Leave a reply