خود کو خوبرو اور خوبصورت محسوس نہیں کرتی :ماڈل وکٹوریہ بیکہم
برطانیہ کی معروف فیشن ڈیزائنر اور ماضی میں خوبرو ماڈلز میں شمار ہونے والی 45 سالہ ماڈل وکٹوریہ بیکہم نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوبصورت اور خوبرو محسوس نہیں کرتیں

ڈھلتی عمر کے پیش نظر انہوں نے حال ہی میں برطانوی فیشن میگزین ’ہارپر بازار‘ کودیئے جانے والے تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے کیریئر کے دوران خود کو پیش آنے والی مشکلات سمیت گلیمر کی دنیا اور شادی شدہ زندگی پر کھل کر بات کی

ماڈل نے کہا کہ ادھیڑ عمری میں جب وہ اپنی طرف دیکھتی ہیں اور ماضی سے متعلق سوچتی ہیں تو انہیں کوئی پشیمانی نہیں ہوتی اور انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ وہ ٹھیک تھیں اور ٹھیک ہی ایک سوال کے جواب میں وکٹوریہ بیکہم نے واضح کیا کہ وہ خود کو خوبرو اور خوبصورت نہیں سمجھتیں ماڈل کے مطابق اگرچہ انہوں نے فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں سخت محنت سے مقام بنایا اور انہوں نے کافی سارا وقت اس انڈسٹری کو دیا لیکن وہ خود کو خوبرو نہیں سمجھتیں جبکہ وکٹوریہ بیکہم کو دنیا بھر کی متاثر کن ماڈلز میں شمار کیا جاتا رہاہے

ڈیٹنگ ایپ بمبل نے اداکارہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا


یاد رہے کہ وکٹوریہ بیکہم کا شمار ماضی میں نہ صرف برطانیہ کی مشہور ترین بلکہ دنیا بھر کی متاثر کن فیشن ماڈلز میں کیا جاتا رہا ہے اور انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے بھی سراہا جاتا رہا ہے اور ان کےانوکھے انداز کی وجہ سے بھی انہیں شہرت حاصل رہی ہے جب کہ کٹوریہ بیکہم نے فیشن و میک اپ برانڈ بھی متعارف کرا رکھے ہیں

45 سالہ ماڈل نے کہا کہ اب جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں کہ وہ کیا تھیں اور اب کیا ہیں تو انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں انہیں کسی طرح بھی بدلنا نہیں چاہیے اور نہ ہی مجھے خود کو تبدیک کرنے کی ضرورت ہے


ماڈل نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے شوہر سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی تعریف کی اور انہیں ایک اچھا انسان اور اچھا شوہر قرار دیا ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ بیکہم کو نہ صرف برطانیہ بلکہ مغربی دنیا کا سب سے رومانوی جوڑا بھی قرار دیا جاتا رہا دونوں کی محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں دنیا بھر میں ہوتی رہتی ہیں

وکٹوریہ بیکہم نے سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم سے جولائی 1999 میں شادی کی تھی دونوں کے 4 بچے ہیں جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں

Shares: