ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سیزن تھری جس نے آن ائیر ہوتے ہی دھوم مچا دی تھی ، ڈرامے کے مرکزی کردار اقراءعزیز اور فیروز خان نے نبھائے تھے۔ ڈرامے کا او ایس ٹی بہت پسند کیا گیا، یہاں تک کہ ڈرامہ اختتام پذیر ہوئے بھی ایک وقت ہو چلا ہے لیکن اسکا او ایس ٹی مسلسل یوٹیوب پر سنا جا رہا ہے۔ او ایس ٹی راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ اس ڈرامے کے او ایس ٹی کو اب تک یوٹیوب پر تین سو ملین ویوز مل چکے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے آج تک کسی ڈرامے کے او ایس ٹی کو اتنی مقبولیت اور ویوز نہیں ملے۔
”خدا اور محبت ناول نگار ”ہاشم ندیم“ کے تحریر کردہ اس سیریل میں عشق ، محبت اور درد کی منفرد داستان میں سیزن تھری میں مزارات کے ساتھ ساتھ روحانی تصور کو بھی انتہائی شان داز انداز میں اجاگر کیا گیا۔” ڈرامے کی جاندار کاسٹ، بے مثال پروڈکشن ، اعلیٰ معیار، پر کشش لوکیشنز، آرٹ اور ڈائریکشن پر کہیں بھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا۔اس ڈرامے میں اقراءعزیز اور فیروز خان کی جوڑی کو بھی بہت سراہا گیا لیکن جب فیروز خان کی اہلیہ نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تو اقراءعزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ جو بھی پراجیکٹس سائن کئے ہیں وہ سب چھوڑ رہی ہوں۔








