خدا کا واسطہ دے کر کرونا سے خبردار کرنے والی ایم ایس کی طالبہ کی کرونا سے موت

0
71

خدا کا واسطہ دے کر کرونا سے خبردار کرنے والی ایم ایس کی طالبہ کی کرونا سے موت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. سیالکوٹ میں ایم ایس کی طالبہ کرونا کا شکار ہوئی لوگوں کو کرونا کی مہلک مرض‌ سے خدا کے واسطے دے کر ڈراتی رہی کہ یہ واقعی بہت خطرنا ک اور سنجیدہ ییماری ہے اس کو مذاق نہ سمجھا جائے . آخر کار کرونا کے وار نہ سہتے ہوئے خود ہی چل بسی ، سلمیٰ نامی ایم یس کی طالبہ کی وہ چیٹ بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے جس میں وہ اللہ اور اس کے رسول کے واسطے دے کر متنبہ کرتی دکھائی دیتی ہے کہ خدارا کرونا کو سنجیدہ لو یہ بہت خطرناک بیماری ہے. آخر کار کرونا کے سامنے لڑتے لڑتے شکست کھا کر جہان فانی سے کوچ کر گئی ،
اپنے ایم ایس گروپ میں‌ اس کی اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ چیٹ بھی ہے جس میں‌وہ کہتی ہے کہ ایک دن میں‌آٹھ ہزار کی دوائی استعمال کرلی ہے لیکن فائدہ نہیں‌ہوا . سلمیٰ‌یہ بھی کہتی ہے کہ میں‌نے سول ہسپتال نہیں جانا وہا حیوانوں والا سلوک ہوتا ہے . سب میرے لی ےدعا کرو کہ اللہ مجھے اور سب کو صحت دے .


گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌کرونا کے 4896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 68 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہو گئی ہے ،مریضوں کی مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردارہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 مریض ہیں.

پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی ہے، سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور اسلام آباد میں 41 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

Leave a reply