خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے سنجے دت

بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں تاہم گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کینسر جیسے خطرناک مرض سے صحیاب ہوگئے ہیں-

باغی ٹی وی : 61 سالہ اداکار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

سنجے دت میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب انہیں اگست میں ہی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے مسائل کے باعث فلم اںڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں۔

گزشتہ روز بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

تاہم اب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ صحتیاب ہوگئے ہیں رپورٹ کے مطابق اداکار سنجے دت نے یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقرا کی دسویں سالگرہ کے موقع پر دی۔
https://www.instagram.com/p/CGmaqRzHA1j/?utm_source=ig_embed
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سنجے دت نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ آج (21 اکتوبر کو) اپنے بچوں کے جنم دن پر میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اس جنگ میں فتح یاب ہونے پر خوش ہوں اور جو بہترین تحفہ میں انہیں دے سکتا ہوں وہ ہماری فیملی کی صحت ہے۔

اداکار کی طرف سے خوشخبری سُننے کے بعد اُن کے مداح بےحد بے حد خوش ہیں۔

دوسری جانب اس خوشی کے موقع پر دبئی میں موجود سنجو بابا کی اہلیہ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی سالگرہ بھی دھوم دھام سے منائی جس میں سنجے دت نے ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بیٹے شاہ ران اور اقرا کی 10ویں سالگرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں

مانیتا دت کی جانب سے انسٹاگرام اسٹور ی میں شیئر کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر سنجے دت اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود نہیں ہیں اور اُنہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ اداکار کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی اور اُس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے دونوں بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
https://www.instagram.com/p/CGmWan_DP9x/?utm_source=ig_embed
مانیتا دت نے لکھا کہ میرے یہ جڑواں بچے جس تیزی سے بڑے ہو رہے ہیں، اُس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وقت کتنی تیزی سے گُزر رہا ہے۔‘

بھارتی اداکار کی اہلیہ نے لکھا کہ میں اپنے دونوں بچوں کی خوشی، صحت اور کامیابی کےلیے دُعاگو ہوں۔

خیال رہے کہ سنجے دت اپنے علاج اور فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بھارت میں ہیں جبکہ اُن کے اہلخانہ دبئی میں ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے بچوں کی سالگرہ میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

سنجے دت کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم

Comments are closed.