جیو ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خُدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں ’ماہی‘ کا مرکزی کردار اداکرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے پورا سیزن ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

باغی ٹی وی : اقراعزیز نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ کافی اُداس نظر آرہی ہیں اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہم ڈرامہ سیریل ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟-

اقرا عزیز نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگلی قسط کا انتظار کرنا بہت مشکل ہے۔

واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 نے مقبولیت میں سب کو پیچے چھوڑ دیا ہے ڈرامہ سیریل کے سیزن 3 کی پہلی قسط 12 فروری کو نشر کی گئی تھی اور اب تک ڈرامے کی 8 قسطیں نشر کی جاچکی ہیں تاہم ڈرامے نے پہلی قسط سے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ کے رکھا ہے اب تک ڈرامے کا کہانی زیادہ تر عشق مجازی کے گرد گھوم رہی ہے لیکن ابتدائی قسطوں میں عشق حقیقی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

سیزن 3 میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جنید خان ، حنا خواجہ بیات ، روبینہ اشرف، نور الحسن ، عثمان پیرزادہ ، سنیتا مارشل ، جاوید شیخ ، اسما عباس اور سہیل سمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

جبکہ ماہی کے گھرانے میں خواتین کوخاص پردہ کرنے کا ماحول دکھایا گیا جبکہ اس پیر گھرانے کو بہاولپور کا جاگیردار دکھایا گیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

Shares: