نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کو نے حد مقبولیت مل رہی ہے ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ اس نے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ کو بھی یوٹیوب پر مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے-
باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی جسےایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔

جبکہ دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ مرتبہ دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانے والا سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کر لی ہے۔
ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔








