![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/09/WhatsApp-Image-2020-09-17-at-5.02.56-PM.jpeg)
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے تقریب میں کُھلے عام منشیات کا استعمال کرنے پر بالی وڈ کے مقبول ترین پروڈیوسر کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے سابق ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا نے کرن جوہر سمیت ان بھارتی اداکاروں کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس ایف آئی آر درج کرائی ہے جنہوں نے گذشتہ سال 2019 میں کرن جوہر کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی اور اُس تقریب میں کُھلے عام منشیات کا استعمال کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں کرن جوہر کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی تھی جن میں دپیکاپڈوکون، رنبیر کپور، وکی کوشل، ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا، شاہد کپور اور فلمساز ایان مکرجی سمیت کئی مشہور شخصیات شامل تھیں۔
دہلی کے سابق ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا نے زور دیا کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے کیونکہ اس کے نتیجے میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں مزید انکشافات بھی ظاہر ہوسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے سابق ایم ایل اے نے کہا کہ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں انہوں نے گزشتہ سال ممبئی پولیس کو شکایت درج کروائی تھی لیکن انہوں نے اس کی تحقیقات کے لیے کوئی سخت کارروائی نہیں کی۔
I met Sh. Rakesh Asthana, Chief of @narcoticsbureau at BSF head quarter, Delhi regarding submission of complaint for investigation & action against film Producer @karanjohar & others for organizing drug party at his residence in Mumbai
That party video must be investigated into! pic.twitter.com/QCK2GalUQq— Manjinder Singh Sirsa (@mssirsa) September 15, 2020
سابق ایم ایل اے نے ٹوئٹر پر کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کے خلاف درج ایف آئی آر کی تصاویر بھی شیئر کیں-
واضح رہے کہ منجندر سنگھ سرسا نے سال 2019 میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُس منشیات تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی۔