خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے اعلان، 5 ارکان اسمبلی بھی ساتھ شامل
خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے اعلان، 5 ارکان اسمبلی بھی ساتھ شامل
پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اراکین اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ 5 ارکان پنجاب اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور پارٹی چھوڑنے والے تمام ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا اور آج شام 4 بچے ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ خرم لغاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نوجوانوں کو غلط استعمال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیتے دیکھ کر دل دکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں موجود ہوں اور مشاورت کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے