خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو کو کیا مشورہ دیا؟جبکہ بلاول کے والد نے آمریکا میں کیا مطالبہ کر ڈالا؟؟

بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا بیان.
پی ڈی ایم ہو یا شیخ مجیب پی پی نے ہمیشہ اپنے خاندان کا مفاد سوچا، اگر آمر بلاول کے نانا کو گود نہ لیتے تو ملک کے یہ حالات نہ ہوتے، چند اضلاع کی جماعت کےچیئرمین کی باتیں سنجیدہ نہیں لیتے بینظیر اور میر مرتضیٰ کے قاتل بلاول زرداری اپنے گھر میں ڈھونڈیں، زرداری حکومت نے بینظیر کے قاتلوں کو بڑے عہدوں پر ترقیاں دی، بلاول کے والد آمریکا میں ڈو مور کا مطالبات کرتے رہے ہیں،بلاول کے بڑے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے جتن کرتے رہے ہیں، وزیراعظم نے کشمیر کا سفیر بن کر دنیا بھر کی توجہ کشمیر کی طرف مرکوز کرائی، پوری دنیا میں آج مسئلہ کشمیر پر بات ہورہی ہے، ملکی معیشت بھٹو دور کے بعد پہلی دفعہ درست سمت میں جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان آج لوگوں کو حقیقی طور روٹی کپڑا اور مکان فراہم کررہے ہیں،
ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پی پی کی سازشیں ان کا ورثہ ہیں، این آر او کے لیے الٹے لٹک جائیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا، قوم ان دو نمبر سیاسی جماعتوں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا انشاء اللہ سازشیں ناکام ہونگی،

Comments are closed.