خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں کتنے روز کی توسیع کی گئی ؟

0
49

احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ کےخلاف کیس کی سماعت،عدالت نےخورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی.حتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کو 4 نومبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ..نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی استدعا کی گئی تھی .
نیب نے خورشید شاہ کےخلاف اہم شواہد حاصل کر لیے

اس سے قبل نیب نے سندھ ہائی کورٹ پیش رفت رپورٹ پیش کردی تھی .عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں کوعارضی طورپرحاضری سے استثنیٰ دےدیاہے اور ملزمان کو تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے.مرکزی ملزم خورشید شاہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں تحقیقات جاری ہیں.نیب نےدعوی کیا ہے کہ خورشید شاہ کے بینک اکاؤنٹس اور اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں.ملزمان میں خورشید شاہ کی اہلیہ بی بی گلناز اور بی بی طلعت شامل ہیں اور خورشید شاہ کے بیٹے زیرق شاہ، سید فرخ شاہ، پہلاج، اعجاز بلوچ اوراجیت کمار شامل ہیں.فرنٹ مین قاسم علی شاہ، آفتاب سومرو سمیت دیگر ملزمان نیب کو مطلوب ہیں.

Leave a reply