نیب سکھر نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ سکھر کی نیب عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی خورشید شاہ کو 10 لاکھ روپےمچلکے کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت دی نیب عدالت نے ای سی ایل سے خورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت جاری کر دی خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کے لیے درخواست جمع کرائی تھی خورشید شاہ ، بیٹے، 2 بیگمات ،داماد اور اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف ریفرنس تھا نیب نے خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا منظورکرلی
قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
کیا خورشید شاہ قید تنہائی میں ہیں؟ سپریم کورٹ
خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم
حکومت عوام پر عذاب الہی ہے، خورشید شاہ
نیب سکھر کی جانب سے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ، سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے خورشید شاہ کو18ستمبر2019 کو نیب نے گرفتارکیا تھا۔عدالت نے 70 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد خورشید کو 19 نومبر 2019 کو جیل بھیجا ،خورشید کو این آئی سی وی ڈی میں زیر حراست رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے بعد ازاں سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا