سرگودھا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا خوشاب میں درخت کاٹنے پر لڑائی کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کےواقعہ کا نوٹس
ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔
لاہور17جون-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خوشاب کے علاقے قائد آبادمیں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او خوشاب نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کل مورخہ17-06-2019کو بوقت قریب05:45بجے صبح گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ء اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔

Shares: