نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار خوشحال خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ مجھے ایک تھی نگار ٹیلی فلم میںکام کرنے کا اتفاق ہوا ، اس دوران انہوں نے میرا بہت خیال رکھا وہ مجھے بچہ سمجھ کر مجھ سے بہت محبت سے پیش آئیں. ماہرہ خان بہت مہربان لڑکی ہیں وہ ہر کسی کا سیٹ پر بہت خیال رکھتی ہیں. انہوں نے ہمیشہ بڑوں کی طرح شفقت سے سر پر ہاتھ رکھا ہے.
ایک سوال کے جواب میں خوشحال خان نے کہا کہ میں جب پہلی بار آڈیشن دینے گیا تو اس وقت وہاں پر ماہرہ خان موجود تھیں ، انہوں نے مجھے دیکھا تو اٹھ کر سلام کیا اور پھر بیٹھنے کو کہا، تو میں نے ان کو اپنی داڑھی مونچھ اتار کر بتایا کہ میں بوڑھا نہیں ہوں گیٹ اپ میں ، تو ماہرہ خان بہت ہنسی اور کہا کہ میں نے تو سچ میں تمکو بزرگ ہی سمجھ لیا تھا، خوشحال خان نے کہا کہ ”ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوبصورت یادیں میرے دل میں بسی ہوئی ہیں.”