سٹیج اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خان کے گھر گزشتہ روز تھانہ نشتر کی پولیس کی ریڈ ہوئی ، خوشبو پر سٹیج اداکارہ نیلو خان پر قاتلانہ حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام ہے ، اداکارہ نیلو خان کی جانب سےایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہےکہ جب خوشبو کے گھر ریڈ ہوئی تو وہ اپنے ہی گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہو گئیں. نیلو خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر ایک ہفتہ قبل اداکارہ خوشبو خان کی جانب سے فائرنگ کروائی گئی تھی جس میں معجزاتی طور پر بچ گئی تھی. نیلو خان کا دعوی ہے کہ ٹک ٹاک پر خوشبو خان کی جانب سے انہیں ،ندا چوہدری،خوبصورت کیف،نگار چوھدری،کو برا بھلا کہا گیا،اور گالیاں دی گئیں.جس کے بعد عامر گجر نامی اٹھائی گیرے نے نیلو خان کو فون پر گالیاں دیں۔جس کی ریکارڈنگ بھی پولیس کو مہیا کر دی گئی ہے۔
تاہم چند روزقبل سٹی 42 کو ایک انٹرویو میں خوشبو خان نے کہا کہ تھا مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، میں ان الزامات کی قلعی دس محرم کے بعد ایک پریس کانفرنس کرکے ضرور کھولوں گی اور نیلوخان و دیگر کی کیا حقیقت ہے اور کیوں یہ میرے پیچھے پڑی ہوئی ہیں یہ بھی بتائوں گی اور میں ہر چیز کا ثبوت بھی پیش کروںگی ، بغیر ثبوت کے کوئی بھی بات نہیں کروں گی.