لاہور کی سیشن عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ خوشبو اور چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔
باٍغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں تھیڑاداکاراوں کی نازیبا ویڈیو بنانے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ڈیوٹی پر موجود جج نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اس موقع پراداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔
ساتھی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنوانے کے الزام میں خوشبو کے خلاف مقدمہ درج
دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ ملزمان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے عبوری ضمانتوں میں 24فروری تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا جج کے رخصت ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔
بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں…
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اداکارہ خوشبو سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اداکارہ خوشبو کا کہنا تھا کہ وہ ہر تاریخ پر پیش ہورہی ہیں جلد سچ سامنے آ جائے گا مقدمہ جھوٹا ہے، خوشبو سمیت ملزمان کے خلاف اسٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر واٸرل کرنے کا مقدمہ درج ہے-
حریم شاہ سے شادی کی تاریخ یاد نہیں،رپورٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا ،بلال شاہ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی اے نے مذکورہ مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف تھیٹر مالک کی مدعیت میں درج کیا تھا۔