باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش کی گئی
امام کعبہ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے خطبے کے دوران احرام باندھے ایک شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگا دی،حملے کے وقت امام شیخ بندر بلیلہ منبر پر موجود تھے۔ منبر کے قریب پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
خانہ کعبہ میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بلیلہ پر حملہ کی کوشش سیکورٹی پر معمور اہلکاروں نے ناکام بنا دی۔@KingSalman @HamdanMohammed @MohamedBinZayed @ABZayed pic.twitter.com/zO2VRUhQP9
— 𝕾𝖍𝖊𝖎𝖐𝖍 𝕾𝖚𝖒𝖆𝖎𝖗 𝕾𝖆𝖒𝖎 (@DrSheikhSumair) May 21, 2021
خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلح تھا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور اسے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے