اسرائیل عالمی طاقتوں کی پشت پناہی کی وجہ سے پنجرے سے آزاد درندہ بن چکا ہے

0
42

جگر گوشہ امیر المجاہدین علامہ حافظ انس حسین رضوی کی اچانک کراچی آمد، لبیک بیت المقدس مارچ کی قیادت کی

اسرائیل عالمی طاقتوں کی پشت پناہی کی وجہ سے پنجرے سے آزاد درندہ بن چکا ہے مکمل سر کچلنا ہوگا، علامہ انس حسین رضوی
فلسطینی مسلمان نہتے ہونے کے باوجود قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں،علامہ انس رضوی

کراچی: تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ لبیک بیت المقدس مارچ کا انعقاد میرٹھ کباب سے کیا گیا،
یہ مارچ تبت سینٹر سے پاسپورٹ آفس اور وہاں سے ہوتا ہوا کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا، مارچ کا ابھی آغاز ہونے والا تھا کہ اچانک اعلان کیا گیا کہ قیادت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے شہزادے علامہ انس حسین رضوی کرینگے، اس سے شرکاء مارچ کا جوش و خروش دیدنی تھا،
مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے علامہ انس حسین رضوی نے کہا کہ اسرائیل کو مذمت کی نہیں مرمت کی ضرورت ہے، یہودی دہشتگرد مرمت کے بغیر ماننے والے نہیں،انہوں نے کہا فلسطین اسرائیل مسئلے کا دو ریاستی حل کا فارمولہ دہائیوں سے قربانیاں دینے والےفلسطینیوں کے ساتھ نا انصافی ہے،
اسرائیل ناجائز طور پر قابض ہوا اور قبضے کی جگہوں کو واگزار کروانا ضروری ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام "امن پسند” دنیا کے چہرے پر بد نما داغ ہے، دنیا کے امن کی تسبیح پڑھنے والوں کو مسلمانوں کا بہتا ہوا خون کیوں نظر نہیں آتا؟؟ انہوں نے کہا اسرائیل عالمی طاقتوں کی پشت پناہی کی وجہ سے پنجرے سے آزاد درندہ بن چکا ہے مکمل سر کچلنا ہوگا اس کے سوا اسکا کوئی حل نہیں، وقتی جنگ بندی کو اسلامی دنیا اپنی فتح قرار دے کر اپنا ضمیر مطمئن کرنے کی کوشش نہ کرے بلکہ ان یہودی دہشتگردوں سے کم از کم حالیہ واقعات کا ہی حساب لیا جائے جسمیں سیکنڑوں مسلمان آدمی ، عورتیں اور بچے شہید ہوئے ، 2 ہفتوں میں غزہ کو کھنڈرات کا ڈھیر بنا دیا گیا اور بنیادی انفراسٹر کچر کو بری طرح تباہ کردیا گیا۔عورتوں ، بچوں ، ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور صحافیوں پر حملوں کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی بتاتی ہے کہ انسانی حقوق کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، اب دنیا کو علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کا نظریہ سمجھ آرہا ہوگا "اسلام غیرت کا درس دیتا ہے”،
مارچ سے رکن شوری مفتی عمیر الازہری ، رکن شوری علامہ فاروق الحسن، مفتی مبارک عباسی، مفتی قاسم فخری، صوفی یحیی قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا،
طویل روٹ ہونے کے باوجود ابتداء سے انتہا تک بڑی تعداد میں لوگ ریلی میں موجود رہے جو مسلسل لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، لبیک بیت المقدس اور لبیک یا اقصی کے نعرے لگارہے تھے.

Leave a reply