خضدار : گذشتہ ماہ ایک شخص کا گلا کاٹ کرقتل کرنے والے ملزمان گرفتار.

خضدار ،باغی ٹی وی (حبیب غلامانی کی رپورٹ )لیویز فورس خضدار کی اہم کارروائی،گذشتہ مہینے زیدی میں ایک شخص کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار.لیویز فورس کی جانب سے مزید تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر علی درانی کے خصوصی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او زیدی رسالدار علی اکبر قمبرانی ، لیویز انچارج شبیراحمد دفعدار سیف اللہ نے برخلاف اشتہاری و مفرور ملزمان مخبر خاص کے اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس مقدمہ نمبر 12/2023 بجرم زیر دفعہ 34، 302 ت پ میں مطلوب مفرور ملزمان محمد اکبر ولد مٹھل ،میرحسن ولد محمد حسن ،محمد یاسین ولد ساول خان کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے ایک ماہ قبل زیدی میں ایک شخص کا گلا کاٹ کر لاش پھینک کر فرار ہوگۓ تھے جس پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے.

Comments are closed.