لاہور:ہردلعزیز،عظیم شخصیت حافظ سلمان بٹ کی وفات پرخواجہ سعد رفیق کا زبردست خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد نے اپنے دوست ، بھائی حافظ سلمان بٹ کی وفات پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ھو وہ شبنم
دریاؤں کے دل جس سے دھل جائیں وہ طوفان

تحریک اسلامی کے راھنما
‏مرد ِقلندر،دلاور، دانا ،دیندار، دیانتدار، صاحب ِکردار،پارلیمینٹیرین، مقرر ِ بے مثل ،ریلوے پریم یونین کے صدر
‏برادرم حافظ سلمان بٹ
‏اللّࣿہ کی رحمت میں چلےگئے

اُنکا خلأ مدتوں پُر نہ ھو گا
اُن سے بہت کچھ سیکھا

قریبی ذاتی تعلق رھا
قربت بھی رھی ، سیاسی مخالفت بھی
حافظ صاحب نے ھمیشہ مروت رواداری اور اعلٰی اخلاق کا مظاھرہ کیا

ریلویز کی بحالی کی تحریک میں ھم ساتھ ساتھ رھے
خالصتاً جمہوری مزاج کے حامل تھے

کئی تحریکوں اور سیاسی معرکوں میں ھم اکٹھے بھی رھے اور آمنے سامنے بھی

انکی وضع داری اور شفقت کبھی کم نہیں ہوئے

‏انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

‏اِک چراغ تھا نہ رھا

اللہ تعالیٰ حافظ سلمان بٹ کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما کرجنت الفردوس میں مقام عطا فرمائیں

دعا گو: :خواجہ سعد رفیق

Shares: