آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سال 2022 میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 4 مارچ تا 3اپریل کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا فائنل 3 اپریل کو فلڈ لائٹس میں کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔
2022 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں ہوں گے۔ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ویمنز ورلڈ کپ کے میزبان ملک نیوزی لینڈ اور چھ وینیوز کو برقرار رکھا گیا ہے، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ادھر پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز بیس جنوری سے تین فروری تک جاری رہے گی۔
پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔سیریز کا آغاز اور اختتام ڈربن سے ہوگا، وہاں میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بیس جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ تین فروری کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بھی ڈربن میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں تئیس جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔ تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور پہلے دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 26، 29 اور 31 جنوری کو پیٹرمریٹزبرگ میں کھیلے جائیں گے